’محمد‘ مسلسل دوسرا سال برطانیہ میں مقبول ترین لڑکوں کا نام قرار

: انٹرنیشنل نیوز
: لندن، برطانیہ

’محمد‘ مسلسل دوسرا سال برطانیہ میں مقبول ترین لڑکوں کا نام قرار

برطانوی محکمہ شماریات (او این ایس) کی تازہ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں 2024 کے دوران “محمد” نام لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام قرار پایا ہے۔

یہ دوسرا مسلسل سال ہے کہ “محمد” کا نام تمام دیگر ناموں کو پیچھے چھوڑ کر سرفہرست رہا۔ رپورٹ کے مطابق “محمد” 2016 سے ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل چلا آرہا ہے، جب کہ 2022 میں یہ دوسرا اور 2021 میں پانچواں مقبول ترین نام تھا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں والدین اپنے بچوں کے نام اسلامی روایات اور دینی عقیدت کے مطابق رکھتے ہیں۔

دیگر مقبول لڑکوں کے ناموں میں “نوح” دوسرے اور “اولیور” تیسرے نمبر پر رہے۔ لڑکیوں کے لیے “اولیویا” اور “امیلیا” مسلسل تیسرے برس بھی سر فہرست رہیں۔

تاہم، شاہی خاندان سے منسلک ناموں کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، “جارج” چھٹے اور “ویلیم” 27ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ رجحان صرف شماریات کا کھیل نہیں بلکہ برطانوی معاشرے کی ثقافتی ترتیب میں اسلامی شناخت کی موجودگی اور قبولیت کا واضح اشارہ ہے۔ “محمد” جیسا مقدس نام، جو دنیا کے سب سے عظیم المرتبت انسان کی نسبت رکھتا ہے، آج بھی عزت، عقیدت اور فخر کی علامت ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/002/010825

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں