پنجاب اسمبلی میں تھپڑ گونج گیا، اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر کا حکومتی رکن احسان ریاض پر حملہ

: نیوز ڈیسک
: لاہور

پنجاب اسمبلی میں تھپڑ گونج گیا، اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر کا حکومتی رکن احسان ریاض پر حملہ

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن احسان ریاض کو دوران اجلاس تھپڑ رسید کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت ایوان کی کارروائی جاری تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق خالد نثار ڈوگر اپنی نشست سے اٹھے، اور بلا کسی لفظی نوک جھونک کے، احسان ریاض پر ہاتھ صاف کر دیا۔ اس غیرپارلیمانی طرزِ عمل کے بعد ایوان میں شور و غوغا مچ گیا، اور ڈپٹی اسپیکر نے فوری طور پر اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔

بعد ازاں، ڈپٹی اسپیکر نے حکومتی و اپوزیشن اراکین کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا تاکہ صورتحال کو سنبھالا جا سکے۔ حیران کن طور پر اپوزیشن رکن اس جارحیت کے بعد قہقہے لگاتے اور مسکراتے نظر آئے، گویا ایوان کا تقدس اور جمہوری وقار محض دکھاوے کی چیز رہ گئی ہو۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ واقعہ نہ صرف ایوان کی روایتی سنجیدگی اور وقار پر سوالیہ نشان ہے بلکہ اس بات کا آئینہ دار بھی ہے کہ ملک کے منتخب نمائندے اب نظریاتی مباحث کے بجائے جسمانی جھڑپوں کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ اگر اسمبلی جیسے اعلیٰ اداروں میں تھپڑ چلنے لگیں تو گلی، کوچے اور عوامی جلسے کس روش پر ہوں گے؟

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/009/280725

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں