گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن میں مبینہ کرپشن و غیرقانونی تعمیرات: PERA کو تحقیقات سونپنے کا امکان. رپورٹ: ندیم ساقی سینئر تجزیہ کار
📍 اینٹی کرپشن ڈیسک | گوجرانوالہ، پنجاب
🛑 گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن میں مبینہ کرپشن و غیرقانونی تعمیرات: PERA کو تحقیقات سونپنے کا امکان
باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل میں ہونے والی مبینہ کرپشن، لوٹ مار اور غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے پنجاب اربن ریفارمز ایجنسی (PERA) کو بڑا ٹاسک دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ گوجرانوالہ میں ہونے والی ان بے ضابطگیوں کی تحقیقات PERA جیسے غیرجانبدار ادارے سے کروائی جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔
باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایجنسی کو باضابطہ طور پر اس اہم انکوائری کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے، اور آئندہ چند روز میں اس حوالے سے ابتدائی اقدامات اور تحقیقاتی عمل کا آغاز کر دیا جائے گا۔
تحقیقات کے دوران خاص طور پر ان تعمیراتی سرگرمیوں کو فوکس کیا جائے گا جو سابق بلڈنگ انسپکٹرز ارسلان چھٹہ اور سبحان رشید کی تعیناتی کے دوران وقوع پذیر ہوئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان ادوار میں متعدد عمارات کی تعمیر میں قواعد کی سنگین خلاف ورزیاں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
—
وی او سی اردو کا تبصرہ:
اگرچہ PERA کو تحقیقات سونپنے کا عمل ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، تاہم شہریوں کی مسلسل شکایات اور ضلعی اداروں کی خاموشی یہ ثابت کرتی ہے کہ معاملہ سنگین نوعیت کا ہے۔ اگر انکوائری سنجیدہ ہوئی تو یہ کرپٹ افسران اور مافیا کے لیے ایک بڑاجھٹکا ہو سکتا ہے۔
Voice of Canada اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع اور متعلقہ افسران سے حاصل شدہ اطلاعات پر مبنی ہے۔ تحقیقات کے دوران حقائق میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/016/210725






