بریکنگ نیوز: صدر ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ متوقع ۔ ذرائع
انٹرنیشنل ڈیسک : اسلام آباد، پاکستان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر 2025 کو ایک غیر معمولی دورے پر پاکستان آئیں گے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے اور پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اس دورے کی تیاریوں کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ تاریخی دورہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لیے غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا.
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اسلام آباد میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور آرمی چیف سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورتحال، اور چین کے بڑھتے اثر و رسوخ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
صدر ٹرمپ پاکستان کے بعد بھارت کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا یہ فیصلہ “پہلے پاکستان، بعد میں بھارت” ایک نئی حکمتِ عملی کی غمازی کرتا ہے، جو روایتی امریکی ترتیب کے برخلاف ہے۔
وی او سی اردو کا تبصرہ: صدر ٹرمپ کا پہلے پاکستان اور بعد ازاں بھارت کا انتخاب عالمی منظرنامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی طرف اشارہ ہے۔ یہ دورہ نہ صرف پاک-امریکہ تعلقات میں ایک نیا باب کھول سکتا ہے بلکہ جنوبی ایشیاء کی سفارتی بساط پر بھی ہلچل مچا سکتا ہے۔ اگرچہ ٹرمپ متنازع بیانات کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، مگر ان کی “پاکستان فرسٹ” اپروچ بلاشبہ اسلام آباد کی سفارتی فتح قرار دی جا سکتی ہے۔
—
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/007/170725






