سعودی ایئرلائن “فلائی اے ڈیل” کی سیالکوٹ تا ریاض سروس کا آغاز 25 اگست سے

: ایوی ایشن ڈیسک
: سیالکوٹ، پاکستان

سعودی ایئرلائن “فلائی اے ڈیل” کی سیالکوٹ تا ریاض سروس کا آغاز 25 اگست سے

سعودی عرب کی کم قیمت اور بہترین شہرت رکھنے والی ایئرلائن Fly A Deal نے پاکستان سے سیالکوٹ تا ریاض پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئرلائن کے مطابق یہ سروس 25 اگست 2025 سے شروع کی جائے گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق Fly A Deal کی یہ نئی پرواز سستی کرایوں کے ساتھ مڈل کلاس اور لیبر مارکیٹ کے مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرے گی۔ ابتدائی طور پر یہ روٹ ہفتہ وار پروازوں کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ کے ذرائع نے اس اقدام کو ایوی ایشن اور تجارتی روابط کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
سیالکوٹ تا ریاض روٹ پر کم لاگت ایئرلائن کی آمد نہ صرف سفری لاگت میں کمی لائے گی بلکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت ثابت ہو گی۔ Fly A Deal کا یہ قدم علاقائی ایئر کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرے گا۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ایوی ایشن ذرائع اور فلائی اے ڈیل کے اعلامیے پر مبنی ہے، شیڈول اور سروس کی تفصیلات وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہیں۔

VOC/010/120725

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں