لورالائی میں فتنہ الہند کی دہشتگردی، 10 پنجابی مزدور شہید

: سیکیورٹی ڈیسک
: لورالائی، بلوچستان

لورالائی میں فتنہ الہند کی دہشتگردی، 10 پنجابی مزدور شہید

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ “فتنہ الہندوستان” کے مسلح افراد نے ایک سفاک حملے میں 10 پنجابی مزدوروں کو شہید کر دیا۔ شہداء کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ انتہائی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور نشانہ صرف مخصوص نسلی شناخت کے افراد کو بنایا گیا، جو بلوچستان میں روزگار کی تلاش میں آئے تھے۔

علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ شہداء کی میتیں آبائی علاقے روانہ کی جا چکی ہیں۔

بلوچستان حکومت نے اس واقعے کو بھارتی پشت پناہی سے چلنے والی علیحدگی پسند تحریکوں کی ایک بزدلانہ اور نسل پرستانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
بلوچستان میں پنجابی مزدوروں کو نسل، زبان یا شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنانا ایک خطرناک رجحان ہے، جسے صرف سیکیورٹی آپریشنز سے نہیں، بلکہ سیاسی، معاشی اور نظریاتی حکمتِ عملی سے شکست دینا ہوگا۔ ریاست کو ایسے واقعات پر خاموشی توڑ کر یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/007/110725

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں