آیت اللہ علی خامنہ ای منظر عام پر آگئے ایران اسرائیل کشمکش کے بعد شب عاشور کی مجلس میں شرکت

: بین الاقوامی ڈیسک
: تہران، ایران

آیت اللہ علی خامنہ ای منظر عام پر آگئے
ایران اسرائیل کشمکش کے بعد شب عاشور کی مجلس میں شرکت

گزشتہ روز
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای طویل غیر حاضری کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر منظر عام پر آگئے۔ انہوں نے شب عاشور کی مرکزی مجلس میں شرکت کی، جہاں ان کا استقبال ہزاروں عزاداروں نے لبیک یا حسینؑ کے فلک شگاف نعروں سے کیا۔

ذرائع کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشمکش کے دوران سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے تھے۔ متعدد افواہوں اور بین الاقوامی میڈیا کے قیاسات کے باوجود ایرانی حکومت نے ان کی صحت اور سلامتی سے متعلق مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔

تاہم شب عاشور کی اس پرنور اور پُرہجوم مجلس میں ان کی موجودگی نے افواہوں کا باب بند کر دیا اور ایرانی قوم کو ایک بار پھر روحانی قیادت کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
آیت اللہ خامنہ ای کی عوامی مجلس میں شرکت نہ صرف ایران کے اندرونی استحکام کا عندیہ ہے بلکہ یہ پیغام بھی ہے کہ ایران کی مذہبی اور نظریاتی قیادت کسی دباؤ یا خطرے سے پیچھے ہٹنے والی نہیں۔ ایسے وقت میں جب اسرائیل سے شدید کشیدگی جاری ہے، آیت اللہ خامنہ ای کا منظر عام پر آنا ایرانی عوام کے لیے حوصلے، یکجہتی اور قیادت پر اعتماد کی علامت ہے۔

یہ اقدام ایرانی پالیسی کی اس مستقل روش کا مظہر ہے جس میں کربلا کے فلسفے کو سیاسی مزاحمت، روحانی یکجہتی اور عالمی پیغام کے طور پر اپنایا گیا ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/004/060725

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں