پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ریسلر دین محمد انتقال کر گئے ریسلنگ کی دنیا کا روشن ستارہ، دین محمد، ملک کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دے کر رخصت ہو گئے
: اسپورٹس ڈیسک
: لاہور، پاکستان
پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ریسلر دین محمد انتقال کر گئے
ریسلنگ کی دنیا کا روشن ستارہ، دین محمد، ملک کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دے کر رخصت ہو گئے
پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل دلانے والے لیجنڈری ریسلر دین محمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 100 برس سے تجاوز کر چکی تھی اور وہ کافی عرصے سے شدید علیل تھے۔
دین محمد نے 1954ء کے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کو گولڈ میڈل دلایا۔ وہ نہ صرف ایشین گیمز کے ہیرو تھے بلکہ کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا پرچم بلند کیا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ فیصل کھوکھر نے کہا:
“دین محمد نے ملک کا نام روشن کیا، ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔”
ڈی جی اسپورٹس خضر افضال نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ: “دین محمد پاکستان کے پہلے ایشین گولڈ میڈلسٹ تھے، ان کی قربانیاں اور خدمات کھیلوں کی تاریخ کا درخشاں باب ہیں۔”
—
وی او سی اردو کا تبصرہ:
دین محمد پہلوان وہ نام ہے جس نے اس وقت عالمی افق پر پاکستان کا جھنڈا بلند کیا جب ملک نو آموز تھا۔ آج اُن کے انتقال پر صرف اسپورٹس برادری نہیں، بلکہ پوری قوم سوگوار ہے۔ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ ان کی خدمات کو سرکاری سطح پر تسلیم کرتے ہوئے ان کے نام پر کسی اسپورٹس کمپلیکس یا ٹورنامنٹ کا اعلان کرے تاکہ نئی نسل کو علم ہو کہ بنیادیں کن ہاتھوں نے رکھی تھیں۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/001/040725






