پاکستان

سعودی عرب میں پھنسے 6 ہزار افراد کے خاندانوں کو وفاقی حکومت 50، 50 ہزار روپے دینے کافیصلہ

ملتان(یوا ین پی) سعودی عرب میں پھنسے 6 ہزار کے قریب افراد کے خاندانوں کو وفاقی حکومت 50، 50 ہزار روپے دے گی، اس ضمن میں سعودی عرب کے سفارتخانے اور قونصل خانوں میں درج ڈیٹا کے ذریعے ان افراد کے خاندانوں کو پاکستان میں مالی کفالت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق اس وقت حکومت پاکستان نے پانچ ہزار 600 سے زائد افراد کو 50، 50 ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جن متاثرہ افراد کے خاندانوں کو یہ رقم دی جائے گی، ان کا ڈیٹا سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے وفاقی حکومت کو موصول ہوا تھا، جو لوگ ورک پرمٹ کے باعث سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں، اس وقت ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 85 سو کے قریب پاکستانی شہری ورک پرمٹ کے باعث پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے حکم پر قانونی مدد کے ساتھ ان کے خاندانوں کو بیت المال پاکستان اور او پی ایف فاﺅنڈیشن کی معاونت سے یہ رقم ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button