جب تک اسرائیل کا وجود ہے، دنیا میں امن نہیں آ سکتا”: خواجہ آصف

: قومی سلامتی ڈیسک
: اسلام آباد / پاکستان

“جب تک اسرائیل کا وجود ہے، دنیا میں امن نہیں آ سکتا”: خواجہ آصف

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک جرات مندانہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ “جب تک اسرائیل کا وجود ہے، دنیا میں امن نہیں آ سکتا۔” یہ بیان ایک نیوز کانفرنس کے دوران سامنے آیا جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر پاکستان کا موقف دوٹوک انداز میں پیش کیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اسرائیل کے مظالم، فلسطین پر قبضہ اور اب ایران پر حملوں کے بعد عالمی امن کا تصور محض دھوکہ بن چکا ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:

خواجہ آصف کا یہ بیان نہ صرف پاکستان کی خارجہ پالیسی کی نظریاتی بنیاد کو اجاگر کرتا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ایک قابض ریاست تسلیم کرتا ہے، اور مشرق وسطیٰ میں امن کی کنجی فلسطینی حقِ خود ارادیت میں مضمر ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/012/230625

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں