سینمائوں کی بحالی میں ٹی وی فنکارکرداراداکررہے ہیں:کرن تعبیر
سینمائوں کی بحالی میں ٹی وی فنکارکرداراداکررہے ہیں:کرن تعبیر
بھارتی فلموں پر پابندی سے ملکی فلموں کو زیادہ شوز ملنے لگے ،ماڈل واداکارہ کی گفتگو
کراچی(سٹاف رپورٹر)ماڈل واداکارہ کرن تعبیر نے کہا کہ ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کے بعد فلم میں کام کرنے کاتجربہ اچھارہا۔ ایک نئی فیلڈ میں کام کرکے احساس ہواکہ فنکارانہ صلاحیتیں نکھارنے کیلئے شو بزکے ہرشعبے میں کام کرناچاہئے ۔ملکی فلم انڈسٹری کو استحکام دینے میں ٹی وی فنکاروں کی کاوشوں کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا۔ سینماگھروں کی رونقیں بحال کرنے میں ٹی وی فنکار اپنا کردار ادا کررہے ہیں ، فلم جیون ہاتھی میرے فنی کیریئر کی پہلی فلم ہے اپنے کردارمیں عمدہ پرفارمنس دینے کی بھرپورکوشش کی ہے فلم شائقین کو میری پرفارمنس پسند آئیگی۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا بھارتی فلموں پر پابندی سے ملکی فلموں کو زیادہ شوز ملنے لگے ہیں نئے فنکاروں کو آگے لانے کایہ ایک اچھاموقع ہے انہوں نے کہا فلم میں سینئر اداکارہ حنادلپذیرسمیت دیگرنے بھی میری حوصلہ افزائی کی مزید فلموں کی آفر ز ملی ہیں لیکن اپنے ٹی وی شو ز کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرونگی۔