اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان: “امریکی حملہ خطرناک بگاڑ ہے، صرف امن ہی امید ہے”

: اقوام متحدہ ڈیسک
: نیویارک / امریکا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان: “امریکی حملہ خطرناک بگاڑ ہے، صرف امن ہی امید ہے”

ایران پر امریکی حملے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “میں آج امریکہ کی جانب سے ایران پر طاقت کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ ایک خطرناک بگاڑ ہے، اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔”

سیکریٹری جنرل نے جاری کردہ بیان میں خبردار کیا کہ “تنازع شدت اختیار کر سکتا ہے جس کے مہلک اثرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔”

انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے تحت تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

گوٹیرش کا کہنا تھا:

> “اس نازک وقت میں افراتفری کے دائرے میں جانے سے گریز نہایت ضروری ہے۔ اس صورتحال کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔ صرف ایک ہی راستہ ہے — سفارتکاری۔ اور صرف ایک ہی امید — امن۔”

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے فردو، نطنز اور اصفحان میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا ہے، اور خطے میں ایمرجنسی اور ہائی الرٹ نافذ کر دی گئی ہے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:

انتونیو گوٹیرش کا بیان عالمی ضمیر کی ترجمانی ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا اقوام متحدہ کا ضمیر بیدار ہونے کے باوجود کچھ کر بھی سکتا ہے؟
جب عالمی طاقتیں خود اقوام متحدہ کے اصولوں کو روند ڈالیں تو دنیا امن کی طرف کیسے بڑھے گی؟

امریکہ کے اس اقدام نے واضح کر دیا ہے کہ جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال صرف “متنازع حکمت عملی” نہیں بلکہ “بین الاقوامی امن کے لیے بم باندھنا” ہے۔

سفارتکاری کو اگر واقعتاً واحد راستہ مانا جائے، تو اقوام متحدہ کو صرف بیانات کے بجائے اقدامات کرنا ہوں گے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے جاری کردہ سرکاری بیان، ان کی ویب سائٹ، اور عالمی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر مبنی ہے۔ جنگی اور سفارتی صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے، ادارہ ہر لمحہ تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

VOC/010/220625

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں