انٹرنیشنل

فلپائن:منشیات کی سمگلنگ میں ملوث میئرپولیس مقابلے میں مارا گیا

منیلا(آن لائن)فلپائن کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جیل میں قیدایک میئرجیل کے اہلکاروں کیساتھ مقابلے میں مارا گیا۔ہلاک ہونیوالے میئرکانام رولانڈوایسپینوزاسنیئرتھا۔وہ وسطی صوبے لییٹے کے شہرالبوئیراکامیئرتھا۔پولیس کوشبہ تھاکہ وہ منشیات کے سمگلروں کی سرپرستی میں ملوث ہے ۔جیل کے اندرہونیوالی جھڑپ میں ایک اورقیدی بھی مارا گیا۔ یہ لڑائی ہفتہ5اکتوبرکی صبح کوہوئی۔گزشتہ ہفتے ایک اورقصبے کے میئرشمس الدین دیماؤکوم اوراس کے 9ساتھی پولیس کیساتھ ہونیوالی ایک جھڑپ میں ہلاک کردیئے گئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button