انٹرنیشنل

امریکہ نے ایران کیخلاف عائد قومی ایمرجنسی میں توسیع کردی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدرباراک اوبامانے ایران کیخلاف عائدکردہ قومی ایمرجنسی میں توسیع کردی۔ایران کے حوالے سے یہ ایمرجنسی 1979میں ایرانی طلبہ کے تہران میں امریکی سفارتخانے پر دھاوے اور52امریکیوں کویرغمال بنانے کے واقعے کے وقت سے نافذالعمل ہے ۔صدراوبامانے کانگریس کے نام ایک خط لکھاہے جس میں انہوں نے کہاہمارے ایران کیساتھ تعلقات معمول پرنہیں آئے اورایران کے ساتھ 19جون 1981 کوطے شدہ سمجھوتوں پرنفاذکاعمل ابھی جاری ہے ۔انہوں نے لکھاان وجوہ کی بناپر میں ایران کے حوالے سے قومی ایمرجنسی کو جاری رکھنا ضروری سمجھتا ہوں۔ اس ایمرجنسی کا14 نومبر1979کوایک انتظامی حکم کے ذریعے نفاذکیاگیاتھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button