پاکستان

بار بار لگنے والے مارشل لا نے سیاست دانوں کو کرپٹ کیا، خورشید شاہ

لاڑکانہ ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو باربار لگنے والے مارشل لا نے کرپٹ کیا۔ اب کرپشن کا نشا ان کے رگ و پے میں سرایت کرگیا ہے ۔ اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو سے متعلق منعقد کی جانے والی کانفرنس کے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر ایک شہری کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں مگر یہاں چھوٹے صوبوں سے برابری کا سلوک نہیں کیا جارہا ہے ۔ ہمیں مستقل مزاجی کی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ یہاں پالیسیوں کے حوالے سے مستقل مزاجی نہیں پائی جارہی۔ اس کے نتیجے میں معاملات بہتر انداز سے آگے نہیں بڑھ رہے ۔ بعض معاملات میں حکومت نے اپنی کارکردگی بہتر نہیں بنائی۔ اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 38 ڈالر فی بیرل ہے مگر حکومت اس پر بھی پٹرول کے نرخ خاطر خواہ حد تک نیچے نہیں لارہ

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button