پاکستان

وزیر اعظم سے لڑنا آسان نہیں, تحریک انصاف ساتھ ملے تو شریف برادران کو نکال سکتے ہیں, بلاول بھٹو

نوازشریف سے لڑنے کے لئے گالی گلوچ نہیں تجربہ کار لوگوں کی رائے چاہیے ، عمران خان کے ساتھ اب تک ہمارا ورکنگ ریلیشن نہیں بنا

نوا زشریف کو موقع دینا چاہتاہوں،مطالبات نہ مانے تو پھر شیر کا شکار کرنے نکلوں گا، میرا احتجاج عمران خان کی طرح نہیں ماں اور نانا کی طرز کا ہوگا:چیئر مین پی پی گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تحریک انصاف ہمارے ساتھ مل کر چلے تو شریف برادران کو باہر نکال سکتے ہیں۔چاچاعمران خان کے ساتھ اب تک کوئی ورکنگ ریلیشن نہیں بنا، اگرہم مل کرکام کرتے ہیں تونہ صرف نوازشریف کو نکالیں گے بلکہ شہبازشریف کا بھی یہ آخری دور ہوگا ۔گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی نیت صاف ہے تو اُن کے ساتھ کام کرسکتا ہوں، نواز شریف کو ایک اور موقع دینا چاہتاہوں، اُن کا تیسرا دور ہے ، اُن سے لڑنا کھیل نہیں،اُن سے لڑنے کیلئے گالی گلوچ نہیں، تجربہ کار لوگوں کی رائے سے چلنا ہوگا، چاچا عمران نے دکھانا ہے کہ وہ کھیل میں ہیں یا سیاست میں ۔نوازشریف نے چار مطالبات نہ مانے تو شیر کا شکار کرنے نکلوں گا،پھرعوام اصلی اورجمہوری ریلیاں، لانگ مارچ، دھرنے دیکھیں گے ۔میرا احتجاج عمران خان کی طرح نہیں ماں اور نانا کی طرز کا ہوگا۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں سوئچ آن ہوتے ہی دہشت گردی شروع ہوجاتی ہے اور بند کرنے سے ختم ہوجاتی ہے ، امن و امان کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ہے ، جب سے سندھ میں بی بی کا بیٹا آیا ہے تب سے تبدیلی آئی ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے جن لوگوں نے اردو سکھائی وہ سندھی بھی سکھائیں گے ، اردو بہتر ہوگئی ہے سندھی بھی بہتر ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پیپلزپارٹی اپنی اصل طاقت دکھائے ، اسی وجہ سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریلی منسوخ کردی۔صحافی کے سوال پربلاول نے کہا کہ میری عمر28 سال ہے اس لحاظ سے تو عمران خان میرے چاچاہی ہیں، لیکن ہمارا بڑا شدید اختلاف رائے ہے ۔ بلاول بھٹو

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button