Draft
دس سال کی محنت سے تیار دستاویزی فلم ” پلانٹ ارتھ ٹو ” آج ریلیز ہوگی –

لندن (دنیا نیوز ) دس سال کی محنت سے تیار کی گئی برطانوی نیچر ڈاکیومنٹری پلانٹ ارتھ ٹو آج ریلیز کی جا رہی ہے ۔
ڈاکیومینٹری فلم پلانٹ ارتھ ٹو دو ہزار چھ کی کامیاب ترین ٹیلی ویژن سیریز پلانٹ ارتھ کا سیکوئل ہے ۔
یہ الٹرا ہائی ڈیفینیشن میں پیش کی جانے والی بی بی سی ون،،کی پہلی ٹی وی سیریز ہے جس میں کرہ ارض پر بسنے والی حیوانی اور نباتاتی زندگی کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔
ڈاکومنٹری تیار کرنے والوں کو دس برس میں 40 ممالک کا دورہ کرنا پڑا ۔ ڈاکیومینٹری پلانٹ ارتھ ٹو آج ریلیز کی جائے گی ۔