اسرائیل کا سب سے بڑا سائنسی و تحقیقی ادارہ وائز مین انسٹیٹیوٹ تباہ

وی او سی اردو سیکیورٹی ڈیسک
: تل ابیب / اسرائیل
اسرائیل کا سب سے بڑا سائنسی و تحقیقی ادارہ وائز مین انسٹیٹیوٹ تباہ
اسرائیل کی جنگی تاریخ میں ایک بڑا دھچکا، ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیل کا مشہور سائنسی تحقیقی مرکز “وائز مین انسٹیٹیوٹ آف سائنس” مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
یہ انسٹیٹیوٹ اسرائیل کے نیوکلیئر پروگرام، سائبر ڈیفنس، اور دفاعی ٹیکنالوجی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا تھا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملے میں کم از کم 12 سینیئر سائنسدان لاپتہ جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں عمارت کی تباہی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کے دفاعی نظام اور سٹریٹیجک پلاننگ پر کاری ضرب ہے۔
—
وی او سی اردو کا تبصرہ:
سائنس اور تحقیق کے قلعوں پر حملے صرف عمارتیں نہیں گراتے، قوموں کی پیش رفت کو صدیوں پیچھے دھکیل دیتے ہیں۔ وائز مین انسٹیٹیوٹ کی تباہی اسرائیلی سائنسی برتری کو ایک سنجیدہ دھچکا ہے، جس کے اثرات عالمی دفاعی توازن پر بھی مرتب ہوں گے۔
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر مقامی و بین الاقوامی سیکیورٹی ذرائع، شواہد اور ابتدائی رپورٹنگ پر مبنی ہے۔ تفتیشی پیش رفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/020/160625