ایرانی سپریم لیڈر نے نیا عسکری ڈھانچہ مقرر کر دیا، جنرل احمد واحدی اور جنرل سیاری اہم عہدوں پر فائز

رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
تہران، ایران

ایرانی سپریم لیڈر نے نیا عسکری ڈھانچہ مقرر کر دیا، جنرل احمد واحدی اور جنرل سیاری اہم عہدوں پر فائز

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی فوجی قیادت کے خلا کو پُر کرنے کے لیے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ہنگامی بنیادوں پر اعلیٰ فوجی تعیناتیاں کر دی ہیں۔

نیا کمانڈر انچیف

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر کے حکم پر جنرل احمد واحدی کو پاسدارانِ انقلاب گارڈز کا قائم مقام کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل واحدی ایران کی قدامت پسند عسکری سوچ کے حامل سمجھے جاتے ہیں اور ماضی میں قدس فورس کے ساتھ بھی ان کا تعلق رہا ہے۔

نیا چیف آف اسٹاف

دوسری جانب ایڈمرل حبیب اللّٰہ سیاری کو ایرانی فوج کا عارضی چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری جنرل محمد باقری کی شہادت کے بعد کی گئی ہے، جو اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے تھے۔

پس منظر: اسرائیلی حملے اور قیادت کی شہادت

یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ رات ایران کے درجنوں فوجی اور سیکیورٹی اہداف پر فضائی حملے کیے تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور پاسدارانِ انقلاب کے سپہ سالار کمانڈر حسین سلامی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔ ان کی شہادت کی سرکاری سطح پر تصدیق ایرانی میڈیا کے ذریعے کر دی گئی ہے۔

تجزیہ: ایک نئی جنگی حکمتِ عملی کی تیاری

ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے فوری تعیناتیوں کو ایک طرف قیادت کے تسلسل کے لیے ضروری اقدام قرار دیا جا رہا ہے، وہیں ماہرین کے مطابق یہ اس بات کا اشارہ بھی ہے کہ ایران ممکنہ طور پر نئی عسکری حکمتِ عملی پر عملدرآمد کی تیاری کر رہا ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی ذرائع اور وی او سی اردو کی تحقیق کی بنیاد پر عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ وی او سی اردو کسی بھی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں