اسرائیل کا ایران پر حملہ۔ ایران کے آرمی چیف اسرائیلی حملے میں شہید، آیت اللہ خامنہ ای کا جنگی اعلان متوقع

13 جون 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
ایران، تہران
ایران کے آرمی چیف اسرائیلی حملے میں شہید، آیت اللہ خامنہ ای کا جنگی اعلان متوقع

مشرق وسطیٰ کی فضا ایک بار پھر بھڑک اٹھی ہے۔
آج صبح ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں ایران کے آرمی چیف جنرل محمد حسین باقری شہید ہو گئے۔
یہ ایرانی دفاعی تاریخ کا سب سے سنگین لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اعلیٰ ایرانی عسکری قیادت کا نقصان

اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے تہران میں ایرانی ملٹری کمانڈ ہیڈکوارٹر کو ٹارگٹ کیا۔ اسی حملے میں ایران کے آرمی چیف جنرل محمد حسین باقری کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا ہے۔

خامنہ ای کی ہنگامی میٹنگ، ممکنہ اعلانِ جنگ

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تمام اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور وزراء کو ہنگامی اجلاس کے لیے تہران طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں ایران سرکاری طور پر اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کر سکتا ہے۔

اسرائیل کی خاموشی، عالمی ردعمل

اسرائیلی حکومت نے تاحال اس حملے کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم اسرائیلی میڈیا پر اسے “پری ایمپٹو اسٹرائیک” کہا جا رہا ہے۔
دوسری طرف، امریکہ، روس اور چین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ایران سے فوری نکلنے کی ہدایت دے دی ہے۔

ایران کی جوابی کارروائی کی تیاریاں

تہران کی فضا میں فضائی دفاعی نظام پینتسر S-1 کی گشت دیکھی گئی ہے، جبکہ ایران کے ریولوشنری گارڈز اور باسج فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی ذرائع اور وی او سی اردو کی تحقیق کی بنیاد پر عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ وی او سی اردو کسی بھی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں