یمن: ذہنی معذور شخص کی مسجد میں فائرنگ، 12 نمازی جاں بحق

8 جون 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
یمن،
—
005 – یمن: ذہنی معذور شخص کی مسجد میں فائرنگ، 12 نمازی جاں بحق
یمن کے وسطی علاقے البیضاء میں عید الاضحیٰ کے روز دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب مدیریۃ العرش کے گاؤں قرن الأسد میں واقع مسجد حمہ عکوس میں ایک ذہنی طور پر متاثر شخص نے نماز مغرب کے بعد فائرنگ کر کے 12 نمازیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعے کے دوران ایک 12 سالہ بچہ ولد العنسی اور ایک دکان دار بھی زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے پہلے حملہ آور نے قریبی کریانے کی دکان پر بھی دو نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔
مسجد کے اسپیکر آن ہونے کی وجہ سے زخمیوں کی چیخیں پورے گاؤں میں سنائی دیں۔ حملہ آور کو ڈیڑھ گھنٹے بعد گرفتار کر لیا گیا، جبکہ زخمیوں کو ذمار کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
ڈس کلیمر:
یہ خبریں ابتدائی رپورٹس اور دستیاب ذرائع کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہیں، جن کا مقصد عوامی معلومات فراہم کرنا ہے۔ وی او سی اردو کسی بھی قانونی دعویٰ یا تردید کی ذمہ داری نہیں لیتا۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم