کامونکی: پتنگ کی قاتل ڈور نوجوان کی گردن پر پھر گئی، حالت تشویشناک

رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
پاکستان، کامونکی
کامونکی: پتنگ کی قاتل ڈور نوجوان کی گردن پر پھر گئی، حالت تشویشناک
کامونکی میں پتنگ کی قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان خطرے میں ڈال دی۔ 22 سالہ سلمان گلے میں ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا، جس سے اس کی شاہ رگ کٹ گئی اور وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا۔
عینی شاہد نے وی او سی اردو کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ:
> “سلمان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک ایک تیز دھار ڈور اس کے گلے میں لپٹی، وہ سنبھل نہ سکا اور موقع پر ہی گر پڑا، گردن سے خون بہنے لگا اور وہ تڑپنے لگا۔ ہم نے فوراً اسے رکشے میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔”
فوری طبی امداد کے بعد سلمان کو آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کامیاب رہا ہے۔ اب تک 6 بوتل خون چڑھایا جا چکا ہے اور وہ آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے۔ حالت اب بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔
عوامی حلقوں نے قاتل ڈور کی روک تھام کے لیے حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی سے جڑے ان جان لیوا حادثات پر مستقل پابندی نہ لگائی گئی تو مزید قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
ڈس کلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات پر مبنی ہے اور صرف عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ وی او سی اردو کسی بھی قانونی دعوے یا تردید کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم۔