بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف، سابق افسر کا CDS سے مستعفی ہونے کا مطالبہ “انیل چوہان کو جنگ کی سمجھ ہی نہیں” — پراوین ساہنی کا کڑی تنقید

بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف، سابق افسر کا CDS سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
“انیل چوہان کو جنگ کی سمجھ ہی نہیں” — پراوین ساہنی کا کڑی تنقید
1 جون 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
بھارت، نئی دہلی
گزشتہ روز بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ جنرل انیل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے دو دن تک فضائی کارروائیوں سے غائب رہے، ان کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان کے بقول یہ اعتراف خود جنرل چوہان کی ناکامی کا زندہ ثبوت ہے، اور مودی سرکار کو فوری طور پر نئے CDS اور ائیر چیف کی تقرری کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل انیل چوہان کو “وارفیئر” یا جدید جنگوں کی فہم ہی حاصل نہیں، یہی وجہ ہے کہ پاک فضائیہ نے جنگ کے آغاز ہی میں فضائی برتری حاصل کرلی، جس نے پورے معرکے کی سمت طے کر دی۔
ساہنی نے مودی حکومت پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نریندر مودی اقتدار میں آئے ہیں، بھارتی فضائیہ مسلسل تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو نہ صرف جدید جنگی تقاضوں کو سمجھے بلکہ عملی سطح پر بھی بروقت فیصلے کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ جس آپریشن میں بھارتی طیارے تباہ ہو جائیں، اور دشمن کو فضائی برتری حاصل ہو، اس کے باوجود اگر حکومت اسے کامیاب آپریشن قرار دے رہی ہے تو یہ قوم کے ساتھ ایک سنگین مزاق ہے۔
ماہرین کے مطابق پراوین ساہنی کی یہ تنقید نہ صرف بھارتی عسکری قیادت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے بلکہ عوامی اعتماد میں بھی بڑی کمی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔
—
وی او سی اردو
ڈس کلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دی جا رہی ہے اور عوامی آگاہی کے لیے ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k