Draft

ماورا کے ڈرامے ’سمیع‘ کی پہلی جھلک

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے آنے والے ڈرامے ’سمیع‘ کی پہلی جھلک اداکارہ نے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
واضح رہے کہ بولی وڈ فلم صنم تیری قسم میں کام کرنے والی ماورا حسین طویل عرصے بعد ڈراموں کے ذریعے ٹی وی پر واپشی اختیار کررہی ہیں۔
ان کا آنے والا ڈرامہ سمیع میں بچوں کے ساتھ تشدد کے مسائل کو پیش کیا گیا ہے۔
یہ ڈرامہ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا جارہا ہے۔
اس ڈرامے کے ملبوسات ڈیزائنر زینب چوٹانی نے ڈیزائن کیے ہیں۔
اپنے کردار کے حوالے سے ماورا حسین کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ہی اپنے کام کو لے کر کافی پرجوش رہتی ہوں۔
ماورا حسین کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹی وی پر اپنے ڈرامے کے ساتھ دسمبر میں واپس آ رہی ہوں، یہ ڈرامہ ’سمیع‘ میرے لیے بہت خاص ہے۔
ماورا حسین کے آنے والے ڈرامے کی پہلی جھک کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہر بار کی طرح اس بار بھی ایک رونے دھونے کا کردار کرنے جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button