وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، ایران کی حمایت پر اظہار تشکر اور دورۂ پاکستان کی دعوت

26 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
ایران، تہران
وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، ایران کی حمایت پر اظہار تشکر اور دورۂ پاکستان کی دعوت
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے تہران میں اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتِ حال، اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے جاری جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اس کے توسیع پسندانہ عزائم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ایرانی قیادت کی جانب سے پاکستان کے مؤقف کی مسلسل حمایت پر تہہ دل سے اظہارِ تشکر کیا۔
وزیراعظم نے آیت اللہ خامنہ ای کو پاکستان کے دورے کی باقاعدہ دعوت دی اور کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور روحانی بنیادوں پر قائم ہیں، جنہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری، سالمیت اور وقار کے تحفظ کے لیے متحد رہنا چاہیے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تجارت، توانائی تعاون، اور سرحدی سلامتی کے امور پر بھی گفت و شنید ہوئی۔ سفارتی حلقوں کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو سکتی ہے۔
—
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k