کویت نے پاکستانیوں پر 19 سالہ ویزہ پابندی ختم کر دی؛ ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزے بحال
26 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
کویت، کویت سٹی
کویت نے پاکستانیوں پر 19 سالہ ویزہ پابندی ختم کر دی؛ ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزے بحال
کویت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک تاریخی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے 19 سال سے عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد اب پاکستانی شہریوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی وزارتِ داخلہ نے اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شہری اب تمام اقسام کے ویزوں کے لیے اہل قرار دیے جا چکے ہیں، اور درخواستوں کا سلسلہ فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کویت نے 2006 میں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر پاکستانی شہریوں کے لیے ورک ویزا سمیت کئی دیگر اقسام کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ بعد ازاں کچھ مخصوص معاملات میں محدود نوعیت کی اجازت دی گئی، مگر عمومی ویزہ بحالی کا فیصلہ اب پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔
کویتی حکومت کے اس اقدام کو پاکستانی وزارتِ خارجہ کی سفارتی کوششوں اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات کا ثمر قرار دیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس فیصلے سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ دو طرفہ تجارتی و سماجی روابط کو بھی تقویت ملے گی۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اس فیصلے پر کویت کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستانی قوم کے لیے ایک “خوش آئند اور امید افزا” قدم ہے۔
—
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k






