گوجرانوالہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب، عابد نور بھٹی کی شرکت

گوجرانوالہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب، عابد نور بھٹی کی شرکت

27 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
گوجرانوالہ، پاکستان

گوجرانوالہ: ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن گوجرانوالہ میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عابد نور بھٹی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن پنجاب، مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس تقریب کی میزبانی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے کی، جنہوں نے معزز مہمانان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔

تقریب میں میڈیا اور سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں منور حسین (ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ)، بشیر باجوہ (کنٹری ہیڈ، وائس آف کینیڈا اردو)، ڈاکٹر رفیق کھوکھر (معروف بزنس مین)، حافظ عرفان احمد (بیورو چیف، کیپیٹل ٹی وی)، اور حاجی شبیر احمد (سماجی کارکن) شامل تھے۔

تقریب کا مقصد شعبہ اطلاعات میں بہتر رابطہ کاری، میڈیا ہم آہنگی، اور عوامی آگاہی مہمات کو مؤثر بنانے کے حوالے سے باہمی مشاورت تھا۔ عابد نور بھٹی نے گوجرانوالہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید میڈیا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی دفاتر کی فعالیت ناگزیر ہے۔

شرکاء نے ادارہ جاتی شفافیت، صحافتی ذمہ داریوں، اور ریاستی بیانیے کے فروغ پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ اس موقع پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر عابد نور بھٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر منور حسین کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں