پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران امریکی نائب صدر کا براہِ راست رابطہ، بھارتی وزیر خارجہ کا انکشاف

پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران امریکی نائب صدر کا براہِ راست رابطہ، بھارتی وزیر خارجہ کا انکشاف
24 مئی 2025
رپورٹر: وی او سی اردو — بین الاقوامی ڈیسک
VOC اردو
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کی کشیدگی کے دوران امریکی نائب صدر اور سیکریٹری آف اسٹیٹ نے بھارتی حکومت سے براہِ راست رابطے کیے تھے۔
جے شنکر کے مطابق، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انتونی روبیو نے خود ان سے رابطہ کیا جبکہ امریکی نائب صدر وینس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے براہِ راست بات چیت کی تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔
یہ بیان بھارتی حکومت اور سیکریٹری خارجہ کی جانب سے امریکی کردار کی جنگ بندی میں تردید کے باوجود سامنے آیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن نے خطے میں کشیدگی کے دوران فعال سفارتی کردار ادا کیا۔
ماہرین کے مطابق، یہ انکشاف خطے میں جاری تنازعات میں امریکہ کی مداخلت اور ثالثی کی کوششوں کی مزید وضاحت فراہم کرتا ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حل کے لیے امریکہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
—
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k