پاکستانی خاتون پولیس افسر اے ایس پی انعم شیر خان کا عالمی اعزاز

پاکستانی خاتون پولیس افسر اے ایس پی انعم شیر خان کا عالمی اعزاز
16 مئی 2025
رپورٹ: وی او سی اردو ڈیسک
سرگودھا – پاکستان کی بہادر خاتون پولیس افسر اے ایس پی انعم شیر خان نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں انہیں “ایکسلنس اِن کریمینل انویسٹی گیشن ایوارڈ” سے نوازا گیا۔
اے ایس پی انعم شیر خان نے کریمینل انوسٹی گیشن کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر اول پوزیشن حاصل کی، اور دنیا کے 192 ممالک سے نامزد کردہ افسران کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایوارڈز کمیٹی نے شرکاء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے سخت ترین اسکرونٹی اور انٹرویو کا عمل اپنایا۔ اس عمل کے بعد پنجاب پولیس سے تعلق رکھنے والے دو افسران کو عالمی ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا، جن میں اے ایس پی انعم شیر خان سرفہرست رہیں۔
یہ ایوارڈ نہ صرف انفرادی کارکردگی کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کی خواتین پولیس افسران کی صلاحیتوں، عزم اور محنت کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کا مظہر بھی ہے۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k