پاکستانی بدمعاشوں نے رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے: سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو کا طنزیہ تبصرہ
پاکستانی بدمعاشوں نے رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے: سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو کا طنزیہ تبصرہ
تاریخ: 15 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
بھارتی فضائی شکست کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر طنزیہ اور تمسخر آمیز انداز اپناتے ہوئے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ مگر معنی خیز قرار دیا۔
اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جج مرکنڈے کاٹجو نے لکھا:
“یہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے، اِن بدمعاشوں نے ڈیسالٹ کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے، جو جنگ میں چینی ہوائی جہازوں نے مار گرائے۔”
مرکنڈے کاٹجو اپنے غیرروایتی اور بے باک بیانات کے باعث پہلے بھی بھارتی اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں، تاہم اس بار ان کا طنز بھارتی فضائیہ کی کارکردگی اور دفاعی خریداری پر براہِ راست چوٹ تصور کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ فضائی جھڑپوں میں بھارتی فضائیہ کے چھ طیارے تباہ کیے گئے جن میں رافیل، ایس یو 30، میگ 29 اور ایک ڈرون شامل تھا، جس کے بعد بھارتی دفاعی پالیسی پر شدید سوالات اٹھ رہے ہیں۔
مرکنڈے کاٹجو کا طنزیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور صارفین اسے “سچ چھپا ہوا طنز” قرار دے رہے ہیں، جبکہ بھارتی حکومتی حلقے تاحال اس پر خاموش ہیں۔
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k






