پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ

بین الاقوامی دفاعی خبر
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ
تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
لاہور میں واہگہ-اٹاری سرحد پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا باقاعدہ تبادلہ عمل میں آیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پرنم کمار شاہ کو پاکستانی حکام نے رہا کر کے بھارتی حکام کے حوالے کیا، جبکہ اس کے بدلے میں بھارتی حکام نے پنجاب رینجرز کے اہلکار محمداللہ کو پاکستان کے حوالے کیا۔
ذرائع کے مطابق پرنم کمار شاہ 23 اپریل سے پاکستان رینجرز کی تحویل میں تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس تبادلے کا پس منظر 12 مئی کو ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے مابین ہونے والے رابطے میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے سے جڑا ہوا ہے، جس میں قیدیوں کی واپسی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیش رفت پر اتفاق کیا گیا تھا۔
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k