برطانوی اسپیشل فورسز پر جنگی جرائم کا انکشاف، سابق اہلکاروں کی دہائیوں بعد خاموشی ٹوٹ گئی
بین الاقوامی خبر | VOC اردو
برطانوی اسپیشل فورسز پر جنگی جرائم کا انکشاف، سابق اہلکاروں کی دہائیوں بعد خاموشی ٹوٹ گئی
تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
لندن: برطانیہ کی رائل اسپیشل فورسز کے سابق ارکان نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراق اور افغانستان میں مبینہ سنگین جنگی جرائم سے پردہ اٹھایا ہے، جن کا سلسلہ تقریباً 11 سال تک جاری رہا۔ ان گواہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نہتے شہریوں کو آدھی راتوں میں ان کے بستروں پر سوتے ہوئے قتل کیا جاتا رہا، حتیٰ کہ ایسے کم عمر بچوں کو بھی بخشا نہیں گیا جو جنگ لڑنے کی عمر میں نہیں تھے۔
سابق اہلکاروں کے مطابق دورانِ قید قیدیوں کا قتل عام “معمول کا عمل” بن چکا تھا۔ ان الزامات کے دائرے میں خاص طور پر برطانیہ کی رائل اسپیشل فورسز آتی ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیاں کیں۔
بی بی سی کی اس رپورٹ کے بعد برطانوی وزارت دفاع نے دیگر سابق فوجیوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان کے پاس اس حوالے سے مزید معلومات ہیں تو وہ آگے آئیں تاکہ جاری تحقیقات میں مدد مل سکے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
یہ انکشافات بین الاقوامی سطح پر برطانوی افواج کے کردار اور اخلاقی ذمہ داریوں پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے ادارے اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k






