امریکہ سربراہی اجلاس: شام پر پابندیاں ختم کرنے پر سعودی ولی عہد کی ٹرمپ کی تعریف، فلسطینی حل پر زور

بین الاقوامی
امریکہ سربراہی اجلاس: شام پر پابندیاں ختم کرنے پر سعودی ولی عہد کی ٹرمپ کی تعریف، فلسطینی حل پر زور
تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
ریاض: سعودی عرب میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور امریکہ کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر سے پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ اجلاس کے دوران محمد بن سلمان نے فلسطینی مسئلے کے مستقل اور جامع حل پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن کی کوششوں کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔
سعودی شاہی محل سے جاری ہونے والی تصویر میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امریکی صدر ٹرمپ اور شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے درمیان مصافحہ کے لمحے کو بغور دیکھتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ ملاقات 14 مئی کو ریاض میں ہوئی، جس سے ایک روز قبل ٹرمپ نے شام پر عائد تمام امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اپنے خطاب میں محمد بن سلمان نے کہا کہ جی سی سی ممالک امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کی تصدیق کرتے ہیں اور خطے میں استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا: “ہم اپنے خطے کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، اور آپ (صدر ٹرمپ) اور اپنے برادر ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔”
سعودی ولی عہد نے پرامن طریقوں سے تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k