انٹرنیشنل

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر پر پتھراﺅ : امریکی میڈیا

ڈینیور (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر پر پتھراﺅ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈینیور میں دفتر پر نامعلوم شخص نے پتھراﺅ کر دیا جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شہری کو حراست میں لے لیا ہے اور اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔
حراست میں لیے گئے ملزم سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حاصل ہونے والی تصاویر سے بھی مدد لی جا رہی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتھراﺅ کی شکایت ملنے کے بعد مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔پتھراؤسے دفتر کو نقصان پہنچا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ واقعہ جس وقت پیش آیا تب ٹرمپ دفتر میں موجود تھے یا نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button