بین الاقوامی: خلیجی دورہ و معاہدے

بین الاقوامی: خلیجی دورہ و معاہدے
تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
قطر 🇶🇦 | امریکہ 🇺🇸
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے، جہاں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ کے سعودی عرب سے روانگی سے قبل 600 بلین ڈالر کے معاہدے طے پائے، جس کے بعد قطر کی جانب سے بھی اُنہیں 400 ملین ڈالر مالیت کا جدید ترین پرائیویٹ جیٹ طیارہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں توانائی، دفاعی ٹیکنالوجی، اور ایوی ایشن کے شعبے نمایاں ہیں۔ ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے اس دورے سے خطے میں امریکی اثر و رسوخ دوبارہ متحرک ہو سکتا ہے۔
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k