ایئروائس مارشل اورنگزیب پاکستان میں سب سے زیادہ گوگل پر تلاش کی جانے والی شخصیت بن گئے

ایئروائس مارشل اورنگزیب پاکستان میں سب سے زیادہ گوگل پر تلاش کی جانے والی شخصیت بن گئے
پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں، جو ان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
گوگل ٹرینڈز کے مطابق 12 مئی کی رات 2 بجے “Aurangzeb” کی تلاش نے بلند ترین سطح چھو لی، جو گزشتہ ہفتے کے تمام رجحانات میں سب سے نمایاں مقام پر رہی۔ اس کے بعد بھی تلاش کا تسلسل برقرار رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی دلچسپی میں کوئی کمی نہیں آئی۔
ایئروائس مارشل اورنگزیب کی مقبولیت کی وجہ ان کی نیوز بریفنگز میں شگفتہ انداز گفتگو، غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور برجستہ جملے بنے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔ ایک مشہور وائرل کلپ میں انہیں یہ کہتے سنا گیا:
“جہاں سے پچھلے روز چھوڑی تھی، وہیں سے بات شروع کروں گا، یعنی پی اے ایف بمقابلہ آئی اے ایف مقابلہ چھ صفر سے ہمارے حق میں رہا۔”
یہ بیان بھارتی فضائیہ کے چھ طیاروں کی تباہی کے پس منظر میں دیا گیا، جن میں تین رافیل، ایک ایس یو 30، ایک میگ 29 اور ایک ڈرون شامل تھے۔ ان کے مطابق، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان نے “آپریشن بُنیان مرصوص” کے تحت بھارتی جارحیت کا جواب دیا، جو شہری آبادی پر حملوں کے بعد ایک فیصلہ کن ردعمل تھا۔
ایئروائس مارشل کے مطابق پاک فضائیہ نے 1971 کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی فضائی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنایا، تاہم مکمل احتیاط کے ساتھ شہری انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھا گیا۔
دوسری طرف بھارت میں “Ceasefire meaning” یعنی “سیزفائر کا مطلب” کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا، جسے صرف ایک دن میں 1 کروڑ سے زائد بار گوگل پر سرچ کیا گیا، جو جنگی تناظر میں بھارتی عوام کی تشویش کو ظاہر کرتا ہے۔
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k