شی جن پنگ کی بالادستی اور غنڈہ گردی پر شدید تنقید، عالمی معاملات میں مساوات پر زور

شی جن پنگ کی بالادستی اور غنڈہ گردی پر شدید تنقید، عالمی معاملات میں مساوات پر زور
بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کو دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنے، ڈرانے یا دھونس جمانے کا حق حاصل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے ساتھ حالیہ تجارتی جنگ بندی کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں کیا۔
صدر شی جن پنگ نے بالواسطہ طور پر عالمی بالادستی کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن، باہمی احترام اور مساوی شراکت داری کی بنیاد پر ممکن ہے، نا کہ بالادستی، خود غرضی اور غنڈہ گردی کے رویوں سے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین اور امریکہ نے ایک طویل تجارتی کشیدگی کے بعد ٹیرف کے معاملے پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ صدر شی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ موجودہ عالمی نظام کو بگاڑنے کے بجائے اسے مزید منصفانہ اور متوازن بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین عالمی امن، ترقی اور کثیرالملکی تعاون کی پالیسی پر کاربند ہے، اور ایسے کسی بھی عمل کی مخالفت کرتا ہے جو کسی قوم یا خطے کو دباؤ یا زبردستی کے ذریعے زیر کرے۔
یہ بیان بین الاقوامی سطح پر اس وقت اہمیت اختیار کر گیا ہے جب بڑی طاقتوں کے درمیان نہ صرف تجارتی بلکہ تزویراتی محاذ آرائی بھی شدت اختیار کر چکی ہے۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.