جنگ کوئی بالی وڈ کی فلم نہیں ہوتی: سابق بھارتی آرمی چیف کی جنگی بیانیے پر شدید تنقید

جنگ کوئی بالی وڈ کی فلم نہیں ہوتی: سابق بھارتی آرمی چیف کی جنگی بیانیے پر شدید تنقید
نئی دہلی: بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) منوج نروانے نے بھارتی میڈیا کی جانب سے جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔
جنرل نروانے کا کہنا تھا کہ جنگ کوئی بالی وڈ فلم نہیں بلکہ ایک سنگین اور ہولناک عمل ہے، جس کے انسانی، نفسیاتی اور معاشی اثرات نسلوں تک محسوس کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی میڈیا پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو اشتعال دلانے سے گریز کرے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں بسنے والے شہری، خاص طور پر بچے، شدید ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار ہوتے ہیں۔ اس لیے قیادت اور میڈیا کو چاہیے کہ امن، مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔
سابق آرمی چیف کے مطابق موجودہ حالات میں بھارتی میڈیا کا رویہ نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ علاقائی امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k