پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کر دیا
اسلام آباد — دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز اور جھوٹ پر مبنی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مودی کا بیان محض غلط معلومات، سیاسی موقع پرستی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا پاکستان پر جنگ بندی کے لیے “مایوسی اور ناکامی” کے عالم میں درخواست دینے کا الزام مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور اس نے ہر موقع پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کا مؤقف تھا کہ ایسے بیانات محض بھارت کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، اور ان کا مقصد صرف انتخابی مقاصد اور داخلی سیاسی فائدے کے لیے خطے کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k