ترک صدر اردوان کا اعلان: ترکیہ ہر حال میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا رہے گا

ترک صدر اردوان کا اعلان: ترکیہ ہر حال میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا رہے گا

انقرہ — ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان سے غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

ترک کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں صدر اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترکیہ نے کشمیر میں دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں کے خلاف ہمیشہ واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین پیدا ہونے والے شدید تناؤ کو کم کرنے کے لیے ترکیہ نے بھرپور سفارتی کوششیں کیں، اور اس سلسلے میں انہوں نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی کیا۔

صدر اردوان کے بقول، انہوں نے پاکستانی قیادت کو ان کے صبر و استقامت اور تدبر پر مبارکباد دی اور یہ پیغام دیا کہ ترکیہ ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست رہے گا۔

علاقائی استحکام، اسلامی یکجہتی اور برادرانہ تعلقات کے تناظر میں صدر اردوان کا یہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں