مودی کا S-400 کے ساتھ فوٹو سیشن؛ کیا پاکستان کے دعوے کی تردید یا تصدیق؟

مودی کا S-400 کے ساتھ فوٹو سیشن؛ کیا پاکستان کے دعوے کی تردید یا تصدیق؟

نئی دہلی — بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آدم پور ایئر بیس کا دورہ کرتے ہوئے روسی ساختہ S-400 میزائل لانچر کے سامنے فوٹو سیشن کروایا، جسے بھارتی میڈیا نے پاکستان کے “آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران فضائی دفاعی نظام کو نقصان پہنچانے کے دعوے کا جواب قرار دیا ہے۔

مودی کی اس کارروائی کا مقصد بظاہر پاکستان کے اس بیان کی تردید کرنا تھا کہ پاک فضائیہ نے 7 مئی کو بھارتی S-400 دفاعی نظام کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ تاہم، تجزیہ کاروں اور عسکری مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ فوٹو سیشن خود کئی نئے سوالات کو جنم دے گیا ہے۔

دفاعی ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ وزیر اعظم مودی کی تصویر صرف لانچر یونٹ کے ساتھ کھنچوائی گئی، جب کہ ریڈار سسٹم اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز اس فوٹو سیشن میں نمایاں طور پر غیر موجود ہیں، جو کہ S-400 نظام کا سب سے حساس اور اہم جزو شمار ہوتے ہیں۔

امریکا میں مقیم جنوبی ایشیائی عسکری امور کے ماہر کرسٹوفر کلاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ:
“اگرچہ پاکستان کے دعوے کی تصدیق کے لیے اب تک کوئی ناقابل تردید شواہد دستیاب نہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی فضائی حملے میں S-400 جیسے نظام کا اصل ہدف اس کا ریڈار اور کنٹرول سنٹر ہوتا ہے، نہ کہ محض لانچر۔”

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی کا لانچرز کے ساتھ فوٹو سیشن پاکستان کے دعوے کو رد کرنے کی کوشش تو ہو سکتی ہے، مگر یہ اقدام خود اس بات کا ثبوت بن سکتا ہے کہ اصل نظام کے اہم حصے یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا فی الحال قابل نمائش نہیں۔

سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ یہ پیش رفت نہ صرف خطے میں عسکری بیانیے کی جنگ کو مزید شدت دے گی، بلکہ بھارتی حکومت پر داخلی و خارجی سطح پر شفاف معلومات فراہم نہ کرنے کے الزامات کو بھی ہوا دے سکتی ہے۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں