آپریشن بنیان مرصوص: بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات منظر عام پر

آپریشن بنیان مرصوص: بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد — آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی نے بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارت کے کم از کم پانچ جنگی طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، جب کہ کئی بھارتی پائلٹ زخمی یا لاپتا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق:

پہلا بھارتی جنگی طیارہ اننت ناگ میں گر کر تباہ ہوا۔ ذرائع کو خدشہ ہے کہ اس کے پائلٹ کی موت واقع ہو چکی ہے۔

دوسرا طیارہ پلوامہ میں گرایا گیا۔ دونوں پائلٹ زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے۔

تیسرا طیارہ اکھنور میں گرا۔ پائلٹس کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

چوتھا طیارہ ضلع رام بن میں تباہ ہوا۔ اس کے پائلٹ، اقبال سنگھ، کو آرمی اسپتال ادھم پور لے جایا گیا۔

پانچواں طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جب کہ ایک بھارتی ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (ڈرون) جموں کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل دور گرا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایک تباہ شدہ بھارتی طیارے کی ایجکشن سیٹ گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے ملی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارتی فضائیہ کے لیے یہ نقصان نہ صرف عسکری محاذ پر ایک کاری ضرب ہے بلکہ آپریشن بنیان مرصوص بھارتی فضائی حکمتِ عملی کی مکمل ناکامی کا مظہر بھی ہے۔

واضح رہے کہ 7 مئی کو بھارت کے جانب سے رات گئے کیے گئے مبینہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 رافیل سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ اس کے علاوہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر، 6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور کئی چیک پوسٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں، بھارتی فوج نے ایل او سی کے 4 سیکٹرز میں سفید جھنڈے لہرا کر پسپائی کا اعلان کیا۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں