پاکستان
عوام نے الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی سیاست کا لاک ڈاﺅن کر دیا : شہباز شریف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے بعض سیاسی عناصر کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا ۔ دھرنا گروپ کو پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشخالی ہضم نہیں ہو رہی ۔
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں ترقی کا جو سفر شروع ہو ا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی تاہم حکومت آئندہ ڈیڑھ سال میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے ۔عوام نے الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی سیاست کا لاک ڈاﺅن کر دیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار ، رفتار اور شفافیت کی گواہی عالمی ادارے دے رہے ہیں ،ساڑھے3برس میں فلاح عامہ اورعوامی مسائل کے حل کیلئے بے پناہ کام کیاگیااورمنصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے۔