گوجرانوالہ پر بھارتی ڈرون حملہ: ائیر ڈیفنس نے ڈرون مار گرایا، علاقہ گھیرے میں لے لیا گیا
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
(غیر مصدقہ خبر )
گوجرانوالہ پر بھارتی ڈرون حملہ: ائیر ڈیفنس نے ڈرون مار گرایا، علاقہ گھیرے میں لے لیا گیا
تاریخ: 8 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
گوجرانوالہ:
کنٹرول روم گوجرانوالہ کے مطابق آج صبح 03:44 بجے بھارت کی جانب سے گوجرانوالہ کینٹ کے حساس علاقے پر ایک مشتبہ ڈرون حملہ کیا گیا۔ ڈرون نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر گارڈن ٹاؤن کے قریب تعینات پاکستانی ائیر ڈیفنس یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک زور دار دھماکہ سنا گیا جس کے فوراً بعد آسمان پر روشنی دکھائی دی اور دھات کے ٹکڑے زمین پر گرتے دیکھے گئے۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اداروں، ریسکیو ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کے متعدد ٹکڑے مختلف گھروں کی چھتوں اور کھلے میدانوں سے برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ اطلاعات ہیں کہ ایک شہری ملبے کے کچھ حصے اپنے گھر لے گیا جسے بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے بازیاب کر لیا۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم اہلِ علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ سیکیورٹی ادارے اس حملے کو بھارت کی جانب سے جارحانہ عزائم کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ حملہ بھارت کے مبینہ “آپریشن سندور” کا حصہ ہو سکتا ہے، جس میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آ چکی ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی شکرگڑھ، کوٹلی اور دیگر سرحدی علاقوں میں بھارتی ڈرونز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
———–
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.






