ڈنگہ، گجرات میں ڈرون گرنے کی اطلاع؛ سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے

ڈنگہ، گجرات میں ڈرون گرنے کی اطلاع؛ سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے
تاریخ: 8 مئی 2025 3:45am
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
ضلع گجرات پاکستان 🇵🇰کے علاقے ڈنگہ کے قریب ایک مشتبہ ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کی ایک زور دار آواز سنی گئی، جس کے فوراً بعد آسمان سے روشنی سی پھوٹی اور کوئی شے زمین پر آگری۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ قریبی ہوٹل میں کھانے میں مصروف تھے جب انہیں اچانک دھماکہ سنائی دیا۔ بعد ازاں انہوں نے آسمان پر ایک چمکتی ہوئی چیز کو نیچے گرتے دیکھا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ ڈیوائس کے دو سے تین ٹکڑے زمین پر گرے جن میں سے بعض مقامی افراد نے اٹھا کر اپنے گھروں میں رکھ لیے۔ پولیس ان اشیاء کو بازیاب کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ ڈرون کسی حادثے کے نتیجے میں گرا یا کسی تخریبی کارروائی کا حصہ تھا۔ واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے۔
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k