عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

تاریخ: 26 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

گوجرانوالہ
گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان پر حملہ کیس میں مرکزی ملزم نوید کو پی ٹی آئی کارکن معظم کے قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

عدالت نے وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر نوید کو 2 دفعات کے تحت عمر قید کی سزا دی۔ مرکزی ملزم نوید کو تحریک انصاف کے کارکن معظم کے قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا دی گئی، اور 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں، ملزم نوید کو 4 زخمیوں کی حد تک 3 سے 5 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

علاوہ ازیں، اے ٹی سی گوجرانوالہ نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو بری کر دیا۔

وی او سی اردو

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں