بھارت نے 60 شادی شدہ خواتین اور ان کے بچوں کو پاکستان واپس آنے سے زبردستی روک دیا
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
بریکنگ نیوز
بھارت نے 60 شادی شدہ خواتین اور ان کے بچوں کو پاکستان واپس آنے سے زبردستی روک دیا
تاریخ: 26 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
بھارت | 🇮🇳
بھارت نے 60 بھارتی خواتین کو زبردستی بھارت میں روک لیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ خواتین بھارتی شہری ہیں، جن کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہو چکی ہیں، اور یہ خواتین اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق ان خواتین کے پاس پاکستان کے طویل المدتی ویزے موجود ہیں، اس کے باوجود بھارتی حکام نے ان کے ساتھ سختی برتی اور پاکستان واپسی سے روک دیا۔ ان کے ہمراہ ان کے بچے بھی تھے جنہیں بھی جانے کی اجازت نہ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی شہر امرتسر کی مقامی انتظامیہ نے خواتین اور بچوں کو گزشتہ دو روز سے روکے رکھا ہوا ہے۔ انہیں امرتسر سے باہر جانے یا پاکستان واپسی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا، جب کہ متاثرہ خواتین اور ان کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
حوالہ جات:
سفارتی ذرائع
مقامی میڈیا رپورٹس
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: VOC Urdu https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k






