پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر عیسائی گروپ نے فلسطینی پرچم لہرادیا
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر عیسائی گروپ نے فلسطینی پرچم لہرادیا
تاریخ: 26 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
ویٹی کن سٹی | 🇻🇦
پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے دوران ایک اہم واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک عیسائی گروپ نے فلسطینی پرچم بلند کر دیا۔
یہ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں افراد آخری رسومات میں شریک تھے، جن میں امریکی صدر سمیت کئی ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق فلس طینی پرچم لہرانا ایک پرامن علامتی اظہار تھا، جس کا مقصد غزہ اور فلسطین میں جاری انسانی بحران کی طرف عالمی توجہ دلانا تھا۔
ویٹی کن سٹی میں سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود اس مظاہرے نے کئی عالمی نشریاتی اداروں کی توجہ حاصل کرلی۔
حکام نے اس عمل کو ایک “پرامن اظہارِ یکجہتی” قرار دیا، تاہم بعض حلقوں نے اسے موقع کی مناسبت سے غیر روایتی عمل بھی قرار دیا۔
حوالہ جات:
عالمی خبر رساں ادارے
ویٹی کن آفیشل میڈیا رپورٹس
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: VOC Urdu
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k






