اسلام آباد میں مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، آنکھ پر چوٹ آئی

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
Breaking News

*اسلام آباد میں مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، آنکھ پر چوٹ آئی*

تاریخ: 24 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اسلام آباد میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے میں پیش آیا، جہاں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے وقت مریم اورنگزیب کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ تصادم کے نتیجے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کی مزید تفصیلات اور پولیس کی ابتدائی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
(خبر کی تصدیق کی جارہی ہے)
—————————
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں