نوشکی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 خودکش جیکٹس برآمد

Voice of Canada اردو
نوشکی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 خودکش جیکٹس برآمد
تاریخ: 25 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 4 خودکش جیکٹس برآمد کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے بائی پاس روڈ نزد ڈی سی ہاؤس نوشکی میں کارروائی کی، جہاں ریڈ زون میں کچرے میں چھپائے گئے بڑے تھیلے سے چار خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جنہوں نے ان جیکٹس کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ جیکٹس کسی بڑے حملے کیلئے استعمال کی جانی تھیں۔
ملک دشمن عناصر کی اس ناپاک کوشش کو ناکام بنانے پر اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہا جا رہا ہے۔
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k